سرپنچوں کے متفقہ انتخاب پر زور ، سرسلہ میں پارٹی اجلاس سے کے ٹی آر کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ۔ 3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی سرسلہ وہ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے تارک راما راؤ نے پارٹی کارکنوں و قائدین پر زور دیا کہ وہ متفقہ طور پر سرپنچوں کے انتخاب میں پہل کریں۔ اس طرح متفقہ طور پر منتخب گرام پنچایت سرپنچوں کو گاوں کی ترقی کیلئے سرکاری طور پر دی جانے والی 10 لاکھ روپئے کی امداد کے علاوہ میں (کے ٹی آر) ذاتی طور پر بھی 15 لاکھ روپئے دوں گا تاکہ گاؤں کی بنیادی سطح پر ترقی ہو۔ کے ٹی آر آج یہاں سرسلہ کے پدماندیگا کلیانہ منڈپم میں حلقہ اسمبلی سرسلہ کے ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے لکشمی پور تانڈے کی نوتشکیل شدہ گرام پنچایت کی سرپنچ نشست پر متفقہ طور پر منجولا نامی خاتون کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تانڈے کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منعقد کردہ لوکل باڈی انتخابات اور نامزد عہدوں پر ہر ایک کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ساڑھے چار سال کے درمیان کی جانے والی ترقی بالخصوص کسانوں کے مفاد میں کئے جانے والی اسکیمات آج ملک بھر میں مثال بن چکی ہیں۔ ہر ریاست تلنگانہ حکومت کی تقلید کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو تلنگانہ میں جو مراعات دیئے گئے ہیں، اس کی نقل کرتے ہوئے دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کی اسکیمات کو شروع کیا گیا جہاں اصل اسکیمات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ریاست کے تمام طبقات کیلئے ترقی کیلئے یکساں مواقع فراہم کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام انہیں اپنا حقیقی قائد مانتے ہوئے دوبارہ اقتدار پر فائز کئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چناؤ میں ٹی آر ایس کو حاصل ہونے والے ووٹوں کے تناسب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کے پاس حکومت کی کتنی اہمیت ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت بی جے پی اور تلنگانہ میں کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ تلنگانہ چاروں نے مل کر کے سی آر کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کی لیکن عوام ان کی تمام کوششوں کو ٹھکرا دیا اور ترقی کی طرف مائل ہوں گے۔ اس اجلاس کو ٹیسکوب چیرمین کونڈدوری راؤ نیداراؤ نے بھی مخاطب کیا۔ بعدازاں کے ٹی آر نے منڈل کی سطح پر علیحدہ علیحدہ طور پر کارکنوں کے اجلاس کا جائزہ لیا۔