ٹی آر ٹی کے محفوظ جائیدادوں کی برخاستگی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic


کریم نگر میں تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس کے وفد کی ریاستی وزیر کے ایشور کو یادداشت

کریم نگر ۔ تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کے ایک وفد نے کریم نگر میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کوپلا ایشور سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی آر ٹی2017 کے محفوظ جائیدادوں کو ڈی ریزرو کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کے وعدہ کے مطابق جلد از جلد اسپیشل اردو ڈی ایس سی منعقد کیا جائے۔ اردو مدارس میں مخلوعہ جائیدادیں اور مطلوبہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام پوسٹس جلد از جلد پُر کئے جائیں۔ مطلوبہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تما م پوسٹس جلد از جلد پُر کئے جائیں۔ اردو مدارس اور دینی مدارس کے ودیا والینٹرز کے بقایا جات فوری ادا کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد رینیول کیا جائے۔ وزیر نے مثبت ردعمل کے ذریعہ ان تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ اس وفد میں جناب سید افضل محی الدین، جناب شیخ حبیب الرحمن، جناب محمد موسیٰ خان، جناب قاضی محمد شجیع الدین صدر تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن سید مطہر الدین، عبدالمجید اشتیاق ( سکریٹری ) سید اظہر الدین ( نائب صدر) ، جناب اظہار حسین، سید معین الدین، عظیم الدین، شبیر احمد، عبدالعزیز موجود تھے۔