حیدرآباد : /8 اگست (سیاست نیوز) ٹی ایس ای سیٹ پہلے مرحلے کی نشستیں الاٹ کردی گئیں ۔ انجنیئرنگ شعبہ میں 82.11 فیصد نشستیں طلبہ کو مختص کردی گئی ہیںجبکہ فارمیسی شعبہ میں صرف 6.10 فیصد نشستیں بھرتی ہوئی ہیں ۔ ای سیٹ 2023 ء میں 20,895 امیدوار کوالیفائی اور 12,953 طلبہ سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن کیلئے حاضر ہوئے ۔ 12,880 طلبہ نے ویب آپشن کا اندراج کیا ۔ انجنیئرنگ شعبہ میں 9606 نشستیں بھرتی ہوئی مزید 3231 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ ای سیٹ کے ذریعہ انجنیئرنگ فارمیسی میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ ویب سائیٹ سے الاٹمنٹ آرڈر ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ ساتھ ہی /12 اگست سے قبل ان آن لائن کے ذریعہ سیلف رپورٹنگ کرلیں ۔ بصورت دیگر خود بہ خود نشست برخواست ہوجائے گی ۔ الاٹمنٹ آرڈر میں درج فیس کریڈیٹ کارڈ یا ڈبٹ کارڈ یا پھر نیٹ بینکنگ کے ذریعہ آن لائن میں ادا کریں ۔ جس کے بعد ہی نشست کی توثیق ہوگی ۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے کھاتے سے ٹیوشن فیس ادا کریں تاکہ ریفنڈ میں آسانی ہوگی ۔ ن