پداپلی میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم، ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا کا خطاب
پداپلی۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے کہا کہ ٹی بی مریضوں کو صحت مند اور منصوبہ بند متوازن غذا لینی چاہئے۔ بروز جمعرات جدید کلکٹریٹ میں ضلع محکمہ برائے طب و صحت اور لائنس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں ضلع کلکٹر نیضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا کے ہمراہ شرکت کی اور ٹی بی مریضوں میں اشیائے ضروریہ ، سیلاب زندگان میں گھر کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں انسداد تپ دق قومی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ٹی بی کے تشخیصی ٹسٹ اور روزانہ ادویات مکمل طور پر مفت فراہم کی جارہی ہیں ، مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ دو ہفتوں سے زائد کھانسی، بخار، رات کو پسینہ آنا، بھوک نہ لگنا، وزن میں کمی وغیرہ ٹی بی کی علامات ہیں۔ علامات کی تصدیق کے لیے ٹسٹ کرواتے ہوئے مرض کی تصدیق کے بعد باقاعدگی سے ادویات کا استعمال کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں جملہ 437 ٹی۔بی۔مریض ہیں، ٹی۔بی مرض میں مبتلاء افراد کو غذائیت سے بھر پور خوراک لینی چاہئے،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹی بی مریضوں میں تغذیہ بغش غذا کی کمی یا وزن میں کمی نہ ہوں۔ نِکشے پوشن یوجنا پروگرام کے تحت یکم ؍اپریل 2018 سے ہر ٹی بی مریض کو 500 روپئے علاج کے دورانیہ میں براہ راست استفادہ کنندگان کے کھاتے میں جمع کروائے جارہے ہیں۔ چاول، دالیں، انڈے ، دودھ، ترکاریوں کی خریدی کے لئے اس رقم کو استعمال کرنے،تغذیہ بخش خوراک لینے اور باقاعدگی سے ادویات کا استعمال کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔اس موقع پر لائنس کلب کے زیر اہتمام عطیہ کنندگان کی جانب سے فراہم کردہ اشیائے ضروریہ 3 کلو چاول، ایک کلو دال، ایک لیٹر تیل، 30 انڈے ٹی۔بی۔ مریضوں میں تقسیم کئے گئے۔اس پروگرام میں ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار، ریڈ کراس سوسائٹی کنوینر کویتی راجگوپال، لائنس کلب کے ممبران بنڈہ بابو راؤ، ای۔ شراون، جی مادھوی، پراوین کمار، آر۔ سشانکا، جی رام چندر ریڈی، ڈی وی ایس مورتی، ریڈ کراس ممبران پی سریکانت، اچیوت و دیگر نے شرکت کی۔