اٹلانٹا ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لائیو ٹی وی رپورٹر پر حملہ کرنے والا ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جارجیا کا اس شخص کو خاتون رپورٹر پر پیچھے سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس نے فحش جملے بھی کسے تھے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک ہفتہ قبل خاتون رپورٹر الیکس بوزرذان این بی سی سے وابستہ ٹی وی ایک پل سے رپورٹنگ کررہی تھی کہ ایک شخص پیچھے سے دوڑتا ہوا آیا اور اس پر حملہ کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد یہاں پر تھوڑی دیر کیلئے سناٹا چھاگیا ۔ بعد ازاں رپورٹر نے اس معاملہ کو ٹوئیٹر پر پیش کیا اور کہا کہ حملہ آور نے اس پر جنسی فخرے بھی کسے جو خواتین کے حقوق کے مغائر ہے ۔
