نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کروانے کے منصوبے پر غور شروع کردیا۔بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا نے کہا ہے کہ ایونٹ کے ہندوستان میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، حال ہی میں ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں،سب کی ترجیح یہی ہے کہ ٹورنمنٹ کی ہندوستان ہی میزبانی کرے لیکن یہ حالات پر منحصر ہے ۔دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے ہندوستان میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام متبادل منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کوہندوستان سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد ہوگا۔