ممبئی: امریکی ٹیرف پر غیر یقینی صورتحال کے باوجود مقامی سطح پر ہمہ جہت خرید کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز کی افراتفری سے سنبھل کر آج بڑی چھلانگ لگائی۔30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 592.93 پوائنٹس یا 0.78 فیصد چھلانگ لگا کر 76,617.44 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 166.65 پوائنٹس یا 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 23332.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔