حیدرآباد۔19۔مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام جونیئر لکچررس اور ٹی جی ٹی اور پی جی ٹی ٹیچرس کی جائیدادوں کے تقررات کیلئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اقلیتی امیدواروں کیلئے ریاست کے سابقہ 10 اضلاع میں مفت کوچنگ کا انتظام کیا جائے گا ۔ اقلیتی طبقہ کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ٹیچرس کی مختلف زمروں کی جائیدادوں اور جونیئر لکچررس کے عہدوں پر تقررات میں دلچسپی رکھنے والے شرکت کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل بی شفیع اللہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے تلنگانہ اقامتی اداروں کے رکروٹمنٹ بورڈ نے درخواستیں داخل کی ہیں، وہ کوچنگ کے مستحق رہیں گے ۔ امیدواروں کو ایس ایس سی میمو ، آدھار ، ڈگری اور بی ایڈ سرٹیفکٹ کی نقل داخل کرنی ہوگی۔ درخواستوں کے ادخال کا آج سے آغاز ہوگیا اور 2 جون تک درخواستیں قبول کی جائے گی۔ جون میں کوچنگ کلاسس کا آغاز ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات فون نمبر 04023236112 پر حاصل کرسکتے ہیں۔ ر