حیدرآباد ۔10 ۔ نومبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے محبوب نگر ، رنگا ریڈی اور حیدرآباد پر مشتمل ٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشست کی ووٹر لسٹ کی تیاری کا اعلامیہ جاری کیا ۔ اس حلقہ کے رکن کے جناردھن ریڈی کی میعاد 29 مارچ 2023 ء کو ختم ہورہی ہے۔ کمیشن کے شیڈول کے مطابق ووٹر لسٹ کا مسودہ 23 نومبر کو جاری کیا جائیگا۔ تمام اہل ووٹرس ناموں کی جانچ کرسکتے ہیں اور اہل ٹیچرس نام شامل کرنے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ 23 نومبر تک اعتراضات کی گنجائش رہے گی۔ کمیشن نے اعتراضات کی سماعت کیلئے 9 ڈسمبر کی مہلت دی ہے۔ ر