ٹیچرس کے مسائل کی یکسوئی میں ٹھوس اقدامات کروں گا

   

میدک کے فنکشن ہال میں تعارفی اور انتخابی اجلاس سے ایم ایل سی امیدوار کا خطاب

میدک ۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ میںیونین پی آر ٹی یو تلنگانہ کے ایم ایل سی ٹیچرس یونین کے امیدوار وی مہیندر ریڈی نے کہا کہ وہ بحیثیت ایم ایل سی اساتذہ حلقہ میدک، نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد منتخب ہو جاتے ہیں تو اساتذہ کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کرنے میں ٹھوس اقدامات کریں گے۔ میدک ضلع میں آر ٹی یو کے زیر اہتمام میدک کے ایک فنکشن ہال میں امیدوار ایم ایل سی وی مہیندر ریڈی کے حق میں ایک تعارفی و انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مہیندر ریڈی نے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا فریضہ ہیکہ اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو سمجھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لیں اور مستعدی کے ساتھ توجہ دیں۔ اس موقع پر امیدوار ایم ایل سی حلقہ ٹیچرس میدک عادل آباد، کریم نگر، نظام آباد مہیندر ریڈی کے انہوں نے ضلع میدک سے حال ہی میں ڈی ایس سی کے ذریعہ منتخب 270 اساتذہ کو پی آر ٹی یو کی جانب سے بطور تحفہ سرویس رجسٹرس کی تقسیم عمل میں آئی۔ یونین قائد ساجد علی نے اساتذہ کو ان کی ذمہ داری و فرائض سے انصاف کرنے پرزور دیا۔ اس پروگرام کو دیگر قائدین جناردھن، ایس کرشنا نے کہا کہ تدریس کا پیشہ مقدس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک معلم تعلیمی سرگرمیوںکا بنیادی مرکز اور محور ہوتا ہے۔ اس موقع پر قائدین یونین پی آر ٹی یو ایس سرینواس، ست نارائن ریڈی، وینکٹ رام ریڈی، ملا ریڈی، اوپیندر ریڈی، مہیش کمار، درگیا کے علاوہ ضلع میدک کے تمام منڈلوں کے قائدین، ناگاراج، تروپتی ریڈی، شیکھر، سہادیو، نریندر ریڈی، سنتوش کمار، امیر الدین، انیل ریڈی، رگھوویندر، ویریشم کے علاوہ دیگر شریک تھے۔