پائلٹ کے مشورہ کے باوجود راہول گاندھی کا ہیلی کاپٹر میں سفرتاریکی کے باوجود بحفاظت لینڈنگ

   

حیدرآباد 2نومبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہیلی کاپٹر پائلٹ کے مشورہ کو نظر انداز کرکے تاریکی کے باوجود ہیلی کاپٹر میں سفر کیا ۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈ ی نے یہ انکشاف کرکے بتایا کہ منگل کو کولاپور میں پرینکا گاندھی کانگریس بس یاترا میں شرکت کرنے والی تھیں لیکن ناسازیٔ مزاج کے سبب اچانک دورہ ملتوی کردیا گیا۔ راہول گاندھی نے پرینکا گاندھی کی جگہ کولا پور پہنچنے کا فیصلہ کیا اور طیارہ سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچے ۔ ایر پورٹ سے کولا پور جانے ہیلی کاپٹر کا انتظام تھا لیکن دہلی سے طیارہ حیدرآباد پہنچنے تک شام ہوچکی تھی۔ ہیلی کاپٹر کی اڑان میں دشواری کو محسوس کرکے پائلٹ نے کہا کہ اڑان تو بھری جاسکتی ہے لیکن کولا پور پہنچنے تک اندھیرا ہوگا اور لینڈنگ میں دشواری ہوگی۔ راہول نے کہا کہ وہ عوام کیلئے کوئی بھی خطرہ مول لینے تیار ہیں اور پائلٹ کو اڑان کی ترغیب دی ۔ پائلٹ نے ایر کنٹرول سے مشاورت کے بعد حیدرآباد سے اڑان بھری اور کولا پور میں ہلکی تاریکی کے باوجود بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس پر راہول گاندھی نے پائلٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ سے گاندھی خاندان کے غیر معمولی لگاؤ کے نتیجہ میں راہول نے عوام تک پہنچنے خطرہ کی پرواہ نہیں کی۔