انتخابی ادارے نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو صبح 6بجے سے رات 10بجے تک مہم کی اجازت دی ہے۔
نئی دہلی۔قومی سطح کے علاوہ ان پانچ ریاستوں میں جہاں پر انتخابات کرائے جارہے ہیں کویڈ کے معاملات میں نمایاں کمی کی صورتحال کوتسلیم کرتے ہوئے مذکورہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اترپردیش‘ پنجاب‘ اتراکھنڈ‘ گوا ور منی پور اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم پر عائد تحدیدات میں نرمی کا اعلان کیاہے۔
انتخابی ادارے نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو صبح 6بجے سے رات 10بجے تک مہم کی اجازت دی ہے۔اور ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے عائد کردہ پروٹوکال پر عمل کرنا ہوگا‘ اس سے قبل مہم میں رات 8سے صبح 8بجے تک کی پابندی لگائی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ایس ڈی ایم ایز کی جانب سے مقررہ کردہ جو بھی کم ہوگنجائش اور مقررہ کھلے مقامات پر 50فیصد گنجائش کے ساتھ ریالیاں اور اجلاس کرسکتے ہیں۔
تاہم سیاسی جماعتوں او رامیدواروں کو پدیاترا کے لئے ایس ڈی ایم اے کی حدود کے مطابق افراد کے ساتھ ضلع انتظامیہ سے پہلے اجازت حاصل کرنے ہوگی۔
مذکورہ ای سی نے کہاکہ ”پدیاترا میں ایس ڈی ایم اے کے حدود کے مطابق افراد کی تعداد کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور منظوری کے لئے ضلع انتظامیہ سے انہیں پہلے اجازت حاصل کرنی ہوگی“۔کمیشن نے کہاکہ تمام باقی انتخابی قواعد جو ہے وہ برقرار رہیں گے۔
اس سے قبل ملک بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں پر انتخابات چل رہے ہیں الیکشن کمیشن نے کویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیاتھا۔