پاترا چال کیس: سنجے راوت کو ای ڈی کا سمن، 18 نومبر کو پوچھ تاچھ کیلئے بلایا

   

ممبئی: حال ہی میں جیل سے باہر نکلے شیوسینا ( ادھو گروپ) کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کی مشکلات ایک مرتبہ پھر بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ دراصل ای ڈی نے مبینہ پاترا چال گھوٹالہ معاملہ میں سنجے راوت کو پھر سے پوچھ گچھ کیلئے نوٹس بھیجا ہے ۔ اس نوٹس میں ای ڈی نے 18 نومبر کو پوچھ گچھ کیلئے راوت کو حاضر ہونے کیلئے کہا ہے ۔ بتادیں کہ سنجے راوت کو اس معاملہ میں ملی ضمانت کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ جب بھی ایجنسی پوچھ گچھ کیلئے بلائے، انہیں حاضر ہونا ہوگا