نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو حکم جاری کیا جس میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کیس کے مبینہ ماسٹر مائنڈ للت جھا کی کی پولیس حراست میں 14 دنوں کی توسیع کر دی گئی۔ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار ملزم کی پولیس حراست 5 جنوری 2024 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے دہلی پولس کی جانب درخواستیں سننے کے بعد للت جھا کی 14 دن کی پولیس حراست میں توسیع کردی۔دہلی پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور ثبوت کو تباہ کرنے اور اس کیس میں سازش رچنے کا ملزم بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے بڑی سازش کا پردہ فاش کرنے کیلئے گہرائی سے تفتیش کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے مزید 14 دنوں کی پولیس حراست کی ضرورت ہے تاکہ اس کیس میں گرفتار تمام چھ ملزمان کو اسی دن دوبارہ عدالت میں پیش کیا جا سکے ۔