ممبئی: مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں چہارشنبہ کی شام ایک ٹائر فیکٹری میں لگنے والی زبردست آگ میں دو بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق وڈاولی گاؤں میں کل شام ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے زبردست آگ لگ گئی۔ اس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔افسر نے بتایاکہ واقعہ کے وقت بوائلر کے قریب کام کرنے والا ایک ملازم شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔