پال گھڑ میں زلزلہ کا معمولی شدت کا جھٹکا

   

پال گھڑ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے پال گھڑ ضلع کے کچھ حصوں میں معمولی شدت کا زلزلہ کا جھٹکا کل رات محسوس کیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ضلع کے ڈیزاسٹر کنٹرول سیل کے سربراہ ویویکانندا کدم نے کہا کہ کل رات 9.33بجے 2.3 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ یہاں 14 ڈسمبر کو بھی معمولی شدت کا ایک جھٹکا محسوس کیا گیا تھا ۔ اس وقت اس زلزلہ کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ نومبر 2018 کے بعد سے ضلع کے مختلف تحصیل علاقوں میں زلزلہ کے تقریبا 60 جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 1923 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔