پالک راجما

   

اجزا : لال لوبیا ایک پیالی، ماش کی دال ایک پیالی، پالک ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن کے جوئے آٹھ سے دس عدد، پیاز تین عدد درمیانی، ہلدی ایک چائے کا چمچ، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، ثابت لال مرچ پانچ سے چھ عدد، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب : لوبیا اور ماش کی دال کو دو سے تین پیالی گرم پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔پیاز کو باریک کاٹ لیں اور لہسن کے جوؤں کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔پالک کو صاف دھو کر اُبلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ اُبالیں پھر پانچ منٹ کیلئے ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں۔پھر باریک کاٹ کر چھلنی میں رکھ دیں۔پین میں بھگوئی ہوئی دالیں، ہلدی، دو عدد کٹی ہوئی پیاز اور پسی ہوئی لال مرچیں ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں۔پھر پالک اور نمک ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ تمام چیزیں اچھی طرح گل جائے۔لکڑی کی ڈوئی یا چمچ سے تھوڑا تھوڑا گھوٹ لیں۔علیحدہ سے کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کر کے پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔زیرہ، ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے لہسن کے جوئے ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ اچھی طرح سنہرے ہو جائے۔یہ بگھار راجما پر ڈال دیں اور پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر گھر کی بنی ہوئی تازہ چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں۔