پانچ ممالک کے سفیروں نے کووند کو تعارفی دستاویزات پیش کئے

   

نئی دہلی3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان میں پانچ ممالک کے نئے سفیروں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کو جمعرات کو یہاں اپنے تعارفی دستاویزات پیش کئے ۔راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانس، ڈنمارک، یوروپی یونین، میکسیکو اور قزاقستان کے سفیروں نے یہ تعارفی دستاویزات مسٹر کووند کو پیش کئے ۔ ان سفیروں میں ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوانے ، فرانس کے سفیر ایمانوئل لینن، یوروپی یونین کے سفیر اوگو استوتو، مکیسیکو کے سفیر فیڈیریکو سلاس اور قزاقستان کے سفیر ایلرن المبیئف شامل ہیں۔