پانچ مہلوکین میں ہیڈکانسٹبل بھی شامل ہے‘نارتھ ایسٹ دہلی میں تشدد کے دوران78لوگ ہوئے زخمی

,

   

اتوار کے روز جس ضلع میں تشدد کے واقعات رونما ہوئی تھی اس کے اگلے روز اسی مقام پر بی جے پی کے کپل مشرا کی ریالی کے تیس منٹ بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے جہاں پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے مخالف سی اے اے مظاہرین کو بند راستے کھولنے میں تاخیر پر سخت کاروائی کا انتباہ دیاتھا

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے ایک کانسٹبل اور چار عام شہریوں کے موت کے علاوہ 78لوگ بشمول ڈی سی پی زخمی ہوگئے ہیں‘ وہیں نارتھ ایسٹ دہلی کے مختلف علاقے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئے۔

ہجوم لاٹھیوں‘ راڈس‘ پٹرول بموں سے لیزگاڑیوں‘ دوکانوں او رگھروں کو جلارہاتھا۔ پیر کی نصف رات تک بھی تشدد کے واقعات پیش آرہے تھے‘بھجن پور میں مبینہ طور پر ایک پٹرول پمپ کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوروز ہ دورے کا آغاز پیر سے ہوا تھا۔

اتوار کے روز جس ضلع میں تشدد کے واقعات رونما ہوئی تھی اس کے اگلے روز اسی مقام پر بی جے پی کے کپل مشرا کی ریالی کے تیس منٹ بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے جہاں پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے مخالف سی اے اے مظاہرین کو بند راستے کھولنے میں تاخیر پر سخت کاروائی کا انتباہ دیاتھا

۔موج پور‘ جعفر آباد‘ بھجن پورا‘یمناوہار‘ چاند باغ اور گوکل پوری میں دوگرہوں کے درمیان میں بھاری تعداد میں پتھر بازی دیکھنے کو ملی ہے۔ وہیں اتوار کے روز سے علاقے میں مخالف اورموافق سی اے اے قانون مظاہرہ کو لے کر دو گرہوں کے درمیان بڑے پیمانے پرجھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا۔

متوفی کی شناخت پولیس نے ہیڈ کانسٹبل42سالہ رتن لال کے طور پر کی ہے جو تین بچوں کے والد تھے اور ان کی تعیناتی اے سی پی گوپال پوری کے دفتر میں تھی۔ متوفی شہریوں کی شناخت32سالہ محمد فرقان کردم پوری کے ساکن جس دوبچے ہیں اورمقامی شاہد اور راہول سولنکی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

متوفی چوتھے شہری کی پیر کی رات تک شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ دہلی پولیس کے ایک افیسر نے کہاکہ دوپہرکے وقت شاہ رخ نام کے ایک شخص کو ہجوم پر کم سے کم اٹھ راونڈ فائیرنگ کرنے کے الزام میں گرفتا ر کرلیاگیاہے۔

پولیس جوانوں کے قریب فائرینگ کرتا ہوا شاہ رخ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔ دہلی چیف منسٹراروند کجریوال نے بھی 3:20بجے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ”ہم اہنگی اور امن کو متاثرکرنے کے متعلق دہلی بھر سے آرہی خبریں قابل افسوس ہیں۔

میں ایل جی او رہوم منسٹر سے اپیل کرتاہوں کہ وہ لاء اینڈ آڈر کی برقراری کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائیں‘ کسی کو بھی دہلی میں فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے“۔

درایں اثناء مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان کو بدنام کرنے کے لئے ٹرمپ کی آمد کے موقع پر دہلی میں فسادبرپا کیاجارہا ہے“۔ وزرات داخلہ مسلسل دہلی پولیس سے رابطے میں ہے‘ حالات اب بھی نارتھ ایسٹ دہلی میں کشیدگی کا شکار مگر قابو میں ہیں۔