جاپانی حکام ایک ایسے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کی ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلایا گیا تھا۔میڈیا کے مطابق سینیٹائزر کا بڑا گھونٹ بھرنے کے بعد ایک کھلاڑی بیمار پڑ گئی تھیں۔جاپان کے یاماناشی پریفیکچر میں گزشتہ ہفتہ کو لڑکیوں کا پانچ ہزار میٹر ریس کا مقابلہ منعقد ہوا تھا جس میں منتظمین نے ’غلطی سے‘ گلاس میں پانی کی جگہ سینیٹائزر ڈال دیا اور اس کو ایتھلیٹس کیلئے مشروبات کے اسٹیشن پر رکھ دیا تھا۔یاماناشی کے ہائی اسکول اسپورٹ فیڈریشن نے کہا ہے کہ ایک کارٹن میں پانی کی بوتلوں کے ساتھ سینیٹائزر کو بغیر لیبل والی بوتل میں رکھا گیا تھا۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عام طور پر الکوحل والا سینیٹائزر استعمال ہوتا ہے اور وبا کے آغاز کے بعد یہ دنیا بھر میں ہر جگہ موجود ہے۔