نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے منسلک تنظیموں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر غیر قانونی تنظیم اعلان کیا ہے ۔وزارت نے اس تنظیم پر فوری طور پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کی دیر رات جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ پی ایف آئی نوجوانوں، طلباء، خواتین اماموں، وکلاء اور معاشرے کے کمزور طبقات تک اپنی رسائی بڑھا کر ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت ایک مخصوص طبقے کو بنیاد پرست بنا رہی ہے ۔ تنظیم کا مقصد جمہوریت کے تصور کو کمزور کرنا اور آئین کے خلاف کام کرنا ہے۔