پاک مقبوضہ کشمیر میں موافق آزادی ریالی واحتجاج ، دو شہری ہلاک

   

مظفرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد میں موافق آزادی ریالی کے دوران احتجاجوں پر پولیس لاٹھی چارج کے بعد دو شہری ہلاک اور دیگر 80 زخمی ہوئے۔ یہ ریالی پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارٹیوں کی جانب سے یوم سیاہ مناتے ہوئے نکالی گئی تھی۔ پولیس نے مظفرآباد میں ریس کلب پر بھی دھاوا کیا اور صحافیوں کے ریکارڈنگ سازوسامان کو توڑ دیا۔ واضح رہیکہ پاک مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے حامی پارٹیوں کا احتجاج جاری ہے۔