پاکستان: تقسیم ہند کے بعد بند مندر کو کھول دیا گیا۔ پاکستان کا قابل ستائش اقدام

,

   

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر کو ہندو بھائیوں کے لئے کھول دیاگیا ہے۔ یہ مندر پاکستان کے قیام کے بعد سے بند پڑا ہوا ہے۔ متروکہ بقف املاک بورڈ نے سیالکوٹ کی مقامی انتظامیہ کے تعاون سے 70سے سے بند اس مندر کو ہندو برادری کے لئے کھول دیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہندو رہنماامرناتھ رندھاوا، پنڈت کاشی رام سمیت کئی ہندو مسلم کی تعداد موجود تھی۔

وقف املاک کے ڈپٹی سکریٹری سید فراز عباس نے بتایا کہ یہ مندر 1947ء سے بند پڑا تھا۔ ہندوبرادری کی جانب سے اس مندر کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اس مندر کو دوبارہ تحلیل کردیا گیا۔

حکومت کے اس اقدام سے ہندو برادری میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ پاکستان ہندو سبھا سدھار کے صدر امرناتھ رندھاوا نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو اسی ملک کے شہری ہیں۔ ان کے حقوق کا خیال رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر کھلنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ امرناتھ نے کہا کہ تقسیم کے بعدبہت سے ہندو ہندوستان چلے گئے جس کے بعد یہاں کی مندروں پر قبضہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مندر کی بحالی سے ہند وبرادری کومذہبی تحفظ حاصل ہوگا۔