پاکستان میں امریکہ ۔ طالبان بات چیت ملتوی، آئندہ تاریخ 25 فروری مقرر

   

اسلام آباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور طالبان کے درمیان پیر کو جو مذاکرات ہونے والی تھی اسے اب ملتوی کردیا گیا ہے۔ طالبان گروپ کے مطابق جس نے اپنے ہی کچھ ارکان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے کچھ ارکان امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تحدیدات نافذ کئے جانے کی وجہ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گذشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ طالبان کی بات چیت کراچی میں ہوگی جبکہ اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ امارات اسلامی نے اپنے نمائندوں کو بات چیت میں حصہ لینے کیلئے تیار کرلیا تھا تاہم بدقسمتی سے مذاکرات کار ٹیم کے بیشتر ارکان امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کے وجہ سے مذاکرات میں شریک نہ ہوسکے جس کی وجہ سے مذاکرات کو ملتوی کردیا گیا۔ دوسری طرف سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ طالبان کے کچھ ارکان ہنوز پابندی کا سامنا کررہے ہیں لیکن مذاکرات ملتوی کرنے کی یہی واحد وجہ نہیں ہے۔ امارات اسلامی نے بتایا کہ افغانستان اس بات چیت سے مطمئن نہیں تھا اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان آنے میں تاخیر بھی مذاکرات ملتوی کرنے کی چند وجوہات میں سے ایک ہے لہٰذا اب جس طرح پہلے اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اس پر عمل آوری کرتے ہوئے امریکہ اور طالبان کی آئندہ بات چیت 25 فبروری کو دوحہ میں منعقد کی جائے گی۔