اسلام آباد ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی مالیہ کی قلت سے بری طرح متاثر حکومت نے پاکستان بھر میں برہمی کی لہر کے دوران نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کے فیصلہ کو واپس لے لیا۔ بیرونی زرمبادلہ کی رسدات میں کمی، ترقی میں سست روی کے سبب پاکستان سنگین معاشی بحران سے گذر رہا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ نے پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے پاکستان کیلئے تین سالہ مدت کیلئے 6 ارب امریکی ڈالر کا قرض منظور کیا ہے۔
