پاکستان کلبھوشن جادھو کو سفارتی رسائی فراہم کریگا

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو جنہیں پاکستان میں سزائے موت کا سامنا ہے، کو جمعہ کے روز سفارتی رسائی فراہم کی جائے گی۔ دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یہ بات بتائی۔ 49 سالہ جادھو بحریہ کا ایک ریٹائرڈ آفیسر ہے، کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے اپریل 2017ء میں جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد ہندوستان نے آئی سی جے سے رجوع ہوکر جادھو کی سزائے موت پر التواء حاصل کرلیا تھا۔ مسٹر فیصل نے مزید کہاکہ ہندوستانی ہائی کمیشن کو مطلع کرنے کے بعد پاکستان ہندوستان کے جواب کا منتظر ہے۔