پاکستان کی حماقت روکنے کے لئے سرحد پر ایئر ڈیفینس یونٹ تعینات کرے گی فوج

,

   

Ferty9 Clinic

خفیہ ایجنسیوں کے ان پٹ اور فوج کے انٹرنل ریویو کے بعد ہندستانی فوج نے پاکستانی سرحد پرایئرڈیفینس یونٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کے مد نظر لیا گیا ہے۔ فوج کا یہ دفاعی انتظام پاکستان کے ہرفضائی حملے کو ناکام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندستانی فوج کے ذرائع نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ پاکستانی بارڈر کی گھیرابندی کے تحت کئی فوجی ٹکڑیاں اورایئر ڈیفینس یونٹ کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ معلومات کے مطابق اس ڈیفینس سسٹم کو سرحد کے اور نزدیک لے جانے سے دشمن کی جانب سے ہونے والی کسی بھی فضائی کارروائی کو وقت رہتے روکا جا سکتا ہے۔