پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کے الزام میں مزید دو مشتبہ افراد کو کیا گیا گرفتار

   

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مزید دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں ملزمان نے نوید محمد بشیر کو پستول اور گولیاں فروخت کی تھیں جس نے خان پر فائرنگ کی۔جمعرات کو صوبہ پنجاب کے وزیر آباد میں احتجاجی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 70 سالہ سربراہ کے قافلے پر حملہ کیا گیا اور ان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔