پاکستانی خاتون کے جھانسی میں آکر ملک کی جاسوسی کرنے والا سپاہی گرفتار

,

   

نئی دہلی۔مدھیہ پردیش کے مھاؤ میں انفانٹری بٹالین پر تعینات ایک فوجی سپاہی کی چہارشنبہ کے روز مبینہ طورپر پاکستان کو جانکاری فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی‘ جو ایک اور ہندوستانی فوجی دستے کے ہانی ٹراپ میں پھنسنے کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

ڈیفنس ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایک 26سالہ ہوالدار انفانٹری بٹالین میں بطور کلرک متعین کیاگیاتھا جس کو انٹلیجنس بیورو کے مشترکہ اپریشن میں مقامی پولیس نے مھاؤ سے گرفتار کیاہے۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ ”گرفتاری سے قبل مذکورہ کلرک پر کچھ وقت کے لئے نگرانی رکھی گئی تھی۔

ایسا لگ رہا ہے کہ وہ عصری طور پر ایک پاکستانی خاتون کی جال میں پھنس کر اسکا جانکاری فراہم کررہاتھا جس سے اس کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی۔

مزید تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے“

۔مصلح دستوں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیس بک‘ ارکوٹ اور ٹوئٹر پر اہم جانکاری فراہم کرنے سے گریز کرے۔

مگر حال کے سالوں میں اس طرح کے کئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ کچھ فوجی عہدیدار بھی ہانی ٹرپ کے معاملات میں پکڑے گئے ہیں