٭ پاکستان کے شہر پشاور میں 25 سالہ سکھ نوجوان رویندر سنگھ کا قتل کیا گیا تھا۔ کرایہ کے قاتل کو استعمال کرتے ہوئے اِس کی منگیتر پریم کماری نے قتل کروایا تھا۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ دراصل وہ رویندر سنگھ سے شادی کرنا نہیں چاہتی تھی اِسی لئے اِس کے قتل کے لئے 7 لاکھ روپئے ادا کرتے ہوئے اپنے منگیتر کے قتل کی سپاری دی تھی۔ پریم کماری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔