پاکستانی ٹیم میں دوسرے ٹسٹ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں

   

کراچی ۔پاکستان نے دوسرے ٹسٹ کے لئے 17 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فوادعالم اورسعود شکیل موجود ہیں۔فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد اور حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اسپنرز میں نعمان علی، ساجد خان اور یاسر شاہ سمیت حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔