پاکستانی کشتی ضبط ، عملہ کے 10ارکان گرفتار 2000 کیلو مچھلی اور 600 لیٹر ڈیزل برآمد

   

احمدآباد : گجرات کے ساحل پر انڈین کوسٹ گارڈ نے پاکستانی ماہی گیر کشتی کو ضبط کرلیا اور عملہ کے 10 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا جو بحیرہ عرب میں ہندوستانی آبی حدود میں تھی۔ ’’یٰسین نامی کشتی کو انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز انکیت نے اپنے معمول کی پٹرولنگ کے دوران ہفتہ کی رات روکااور عملہ سے پوچھ تاچھ کی گئی اور ہندوستانی آبی حدود میں ہونے کی وجوہات دریافت کی گئی لیکن عملہ خاطرخواہ جواب نہیں دے سکا۔ اسی دوران کشتی پاکستانی حدود میں واپس ہونے کی کوشش کررہی تھی لیکن انڈین کوسٹ گارڈ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اسے روکا اور کشتی ضبط کرتے ہوئے عملہ کے ارکان کو حراست میں لے لیا۔ کشتی سے تقریباً 2000 کیلو مچھلی اور 600 لیٹر ڈیزل برآمد ہوا۔