پاکستانی گانے سننے والے دو نابالغوں پر یوپی پولیس کی قانونی کاروائی

,

   

بریلی۔ پولیس کے بموجب موبائیل فون پر پاکستان کی ستائش میں گانے بجاتے ہوئے قومی یکجہتی کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کرنے والے دو لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز ضلع کے بھوٹا علاقے کے سنگھائی موران گاؤن کے نعیم او رمستقیم کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ستائش کرنے والے گانے پر گاؤں کے فرد اشیش کے اعتراض کے بعد کی گئی شکایت پر دونوں کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اشیش کے اعتراض پر دونوں نے مبینہ طور اس کے ساتھ لڑائی کی‘ جو واقعہ کاویڈیو بنانے اور اس کے ٹوئٹر ہینڈ ل پوسٹ کرنے او رشکایت کرنے کی وجہہ بناہے‘ جس کے بعد معاملے پولیس کی جانکاری میں آیا اورقانونی کاروائی کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (رورل) بریلی راج کمار اگروال نے کہاکہ ایک ایف ائی آر معاملے پر درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ائی پی سی کی دفعہ 153کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے جوقومی یکجہتی کے ساتھ کھلواڑ پر مشتمل ہے۔