حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) پداپلی کے علاقہ بسنت نگر کے رہنے والے انیل کمار گوڑ کو پداپلی آر ٹی او عہدیداروں کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے زور دیا جارہا تھا اور اسے کونسلنگ بھی کی گئی لیکن اسنے لاری پر چڑھ کر برقی تار کو چھو کر خودکشی کی دھمکی دی اور بتایا کہ آر ٹی او عہدیدار اس سے رشوت دینے کیلئے زور دے رہے ہیں۔ وہ رشوت دینے کے قابل نہیں ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ مسلسل اسے رشوت دینے کیلئے زور دیتے ہوئے اس کے خلاف متعدد مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ آر ٹی او عہدیداروں کی جانب سے ہر ماہ فی لاری آٹھ ہزار روپئے رشوت طلب کی جارہی ہے۔ برقی تار کو چھو کر خودکشی کی دھمکی دینے پر فوراً برقی عہدیداروں کے ذریعہ برقی سربراہی منقطع کروادی گئی اور پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس اور پداپلی آر ٹی او رنگاراؤ فوراً مقام پر پہنچ گئے اور لاری اونر کو نیچے اتار دیا۔ آر ٹی او پداپلی نے اس واقعہ کی تفصیلات بتائی۔ پداپلی پلی آر ٹی او رنگاراؤ نے بتایا کہ انیل کمار گوڑ کو لاری سے متعلق ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سات ماہ قبل ضبط کرلیا گیا تھا اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا تب سے ہی آر ٹی او آفس میں لاری موجود ہے۔ حال ہی میں انیل کمار گوڑ کو طلب کرکے کونسلنگ کی گئی۔ ٹیکس ادا کرنے کو کہا گیا تو کونسلنگ کے دوران انیل کمار گوڑ راضی ہوگیا تھا اور ہفتہ کو اچانک لاری پر چڑھ گیا اور برقی تار کو چھو کر خودکشی کی دھمکی دی۔ اسے کسی طرح لاری سے نیچے اتارا گیا اور دوبارہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے کونسلنگ کرنے پر اس نے جرمانہ ادا کردیا۔ ش