پرائیوٹ ایرکرافٹ‘ اسپیڈ بورڈ ایچ ڈی ائی تین سیڈنس‘ علی باغ 22میں کمروں کا گھر

,

   

ممبئی۔ایچ ڈی ائی ایل ڈائرکٹر سارنگ عرف سنی وادھاوا کا ایک اور حانگی ائیر کرافٹ ان اثاثوں میں شامل ہے جس کو پیر کے روز ضبطی کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ساحی علی باغ میں ایک بنگال کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تیار ی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سارنگ یہاں پر اپنے بالی ووڈ دوستوں کی میزبانی کرتاتھا۔

تین گھر وں کے علاوہ ایک اڈی‘ تین ٹرین موٹر بائیکس‘ ایک اسپیڈ بورڈ‘اور بنگلہ سے ملی دو گلف کارڈس بھی اس میں شامل ہیں۔بنگلہ میں فلمی دنیا کے دوستوں کی ساتھ سارنگ کی ایک گروپ فوٹو گراف لٹکی ہوئی ہے جس کو دیکھ کر عہدیدار پریشان ہیں۔

پچھلے ہفتہ پہلا ہوائی جہاز نو نشستی بمبارڈائیر چیالنجر300ضبط کرنے کے کچھ وقت بعد ذرائع نے بتایا کہ انہیں مذکورہ دوسرا ائیرکرافٹ فہرست میں شامل کیاہے۔

یہ ائیرکرافٹ پریولیج ائیر ویز پرائیوٹ لمٹیڈ کے نام پر راجسٹرار ہے یہ وہ کمپنی ہے جس میں سارنگ اور اس کے والد راکیش ڈائرکٹر س ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ ”جب پہلے کی جانچ کی جارہی تھی تب دوسرے کے متعلق جانکاری ملی“۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عالیشان بنگلہ جو 2.5ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اس میں 22کمرے ہیں۔ایک ذرائع نے بتایا کہ ”وہاں پر اسپورٹس بائیکس اور گلف کارڈس بھی احاطے میں موجود تھے۔

ایک اسپیڈ بورڈ بھی بنگلہ میں موجود تھی۔ یہ بہت ممکن ہے کہ چھوٹی جٹی تعمیرات سے وادھاوؤں کو یہ دستیاب ہوگیا ہے۔ ان تعمیرات میں اب مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی کاموں کا جائزہ لیں“۔

ذرائع کے مطابق تازہ تبدیلی میں سارنگ کی بیوی اور والدہ کو تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ تاچھ کے لئے بالارڈ اسٹیٹ کے اپنے دفتر میں طلب کیاتھا جہاں پر دونوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ذرائع کے مطابق بی ٹاؤن میں سارنگ او راس کی بیوی انو پارٹیاں منعقد کرنے کے لئے کافی مشہور ہیں

‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک فلمی ستاروں کی میگزین نے دونوں کو مشہور جوڑے کے طور پر پیش کیاتھا۔

پچھلے ہفتہ ساٹھ کروڑ کے جواہرات جس میں ایک رنگ جس کی قیمت 15کروڑ بتائی گئی ہے کو بھی ضبطی کی فہرست میں شامل کیاگیاتھا۔

قبل ازیں مذکورہ جواہرات کو ضبطی سے بچانے کے لئے رشتہ دار کے گھر منتقل کردئے گئے تھے‘ ذرائع نے یہ بھی کہاکہ وادھوا کی غیر منقولہ مزید جائیدادوں کو جانچ کی جارہی ہے