نئی دہلی 14جون (یو این آئی) پرائیویٹ اسکولوں پر من مانی کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے تحت پرائیویٹ اسکول مافیا کے اڈے بنتے جا رہے ہیں۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے آج ‘ایکس’ پر کہا، “دہلی میں چھوٹے معصوم بچوں کو اسکول کے اوقات کے بعد اسکول میں روک کر سزا دی گئی کیونکہ ان کے والدین انہیں اسکول وین کے نام پر پرائیویٹ اسکولوں کی لوٹ مار سے بچانا چاہتے ہیں اور انہیں خود اسکول چھوڑنے آتے ہیں!انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے تحت دہلی میں پرائیویٹ اسکول تعلیم کے مندر نہیں بلکہ مافیا کے اڈے بنتے جا رہے ہیں۔ بچوں اور والدین کو خوفزدہ کر کے بی جے پی کون سا انقلاب لانا چاہتی ہے ؟دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے ایک اسکول کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’ایکس‘پر کہاکہ ایک پرائیویٹ اسکول پیسوں کے لئے بچوں کو کمرے میں بند کر رہا ہے ۔ کہاں ہے وزیر تعلیم آشیش سود؟ کہاں ہے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا؟ کیا آپ اس اسکول کے خلاف کارروائی کریں گے ؟ کیا دہلی کی اس بی جے پی حکومت میں شرم، عزت یا انسانیت نام کی کوئی چیز ہے ؟