نرمل۔ 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل کے پرائیویٹ الیکٹریشنس کا ایک اجلاس آئی اے فنکشن ہال نرمل میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر نئی یونین تشکیل دی گئی۔ بحیثیت صدر گنگا دھر، نائب صدر معز خان کے علاوہ بحیثیت جوائنٹ سیکریٹری اعجاز خان کا انتخاب عمل میں آیا۔ بعد میں ممبران نے نئی تشکیل شدہ باڈی کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر صدر گنگادھر کے علاوہ نائب صدر معز خان نے کہا کہ ہر شعبہ میں یونین کے مسائل کی یکسوئی اور میٹنگ وغیرہ کیلئے جگہ کی ضرورت ہے۔ ہم بہت جلد ضلع کلکٹر اور سیاسی قائدین کی مدد سے نرمل کے الیکٹریشنس کے علاوہ یونین آفس کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے نرمل میں یونین کا آفس قائم کرنے کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی یونین تمام ممبران کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے درمیان رہتے ہوئے کام کرے گی۔