سیکس اسکینڈل کے ملزم پراجول نے وکیل کے ذریعہ بے گناہی کا دعویٰ کیا
بنگلور: کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ ہاسن کے ایم پی پراجول ریونا سمیت کسی کو بھی مبینہ جنسی اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں کوئی خاص سہولت یا سیکورٹی نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ حکومت پر بے عملی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہم نے مرکزی وزیر داخلہ کی تشویش سمیت تمام مسائل کا نوٹس لیا ہے ۔ اس کیس میں ملوث افراد کو بچایا نہیں جائے گا۔ ہمارے کام قانونی پروٹوکول کے ذریعہ رہنمائی کرتے ہیں۔اس کیس کے دور رس اثرات کے پیش نظر، فیصلہ من مانی نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دریں اثناء پراجول نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے درمیان اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہیکہ بالآخر سچ کی فتح ہوگی۔ کئی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم پراجول چہارشنبہ کو ان الزامات پر اپنے پہلے رد عمل میں اپنے قانونی نمائندہ کے ذریعہ کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ بنگلورو کو اپنا موقف پیش کیا۔ پراجول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ میں پوچھ گچھ میں شرکت کیلئے بنگلورو میں نہیں ہوں، اس لیے میں نے اپنے وکیل کے ذریعے سی آئی ڈی کو مطلع کیا ہے۔