اڈانی گروپ معاملات کی جانچ کی جائے ، سمیر ولی اللہ اور پشپا لیلا کا مطالبہ
حیدرآباد۔10۔مارچ (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے پرانے شہر کے یاقوت پورہ ، کرمن گھاٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ کے روبرو دھرنا منظم کیا۔ انہوں نے ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ کے اداروں کی بے قاعدگیوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ صدر حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ اڈانی گروپ کے نتیجہ میں عوامی شعبہ کے ادارے نقصان کا شکار ہیں۔ احتجاجیوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت ، وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈانی گروپ کے خلاف نعرے لگائے۔ مودی اور اڈانی کی ملی بھگت پر پلے کارڈ تیار کئے گئے تھے۔ دھرنے میں حیدرآباد کی انچارج سابق وزیر کے پشپا لیلا ، جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عظمیٰ شاکر ، دلاور حسین ، محمد دانش ، نور محمد ، اور او بی سی ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر ونئے نے شرکت کی۔ سمیر ولی اللہ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ایل آئی سی اور ایس بی آئی پر دباؤ بنارہی ہے کہ اڈانی گروپ کے اداروں میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی نے ایل آئی سی اور ایس بی آئی میں اپنی رقومات جمع کی ہیں۔ ر