پرانے گانوں کو نیا انداز دے کر دھوم مچانے والا کمسن سعودی گلوکار

   

ریاض : 15 سالہ سعودی گلوکار ولید محمد نے پرانے گانوں میں اچھوتا پن پیدا کرکے گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچا دی۔ اس نے پرانے گانوں کو نیا انداز دے کر ریاض سیزن میں شہرت حاصل کرلی ہے۔العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ولید محمد نے بتایا کہ اس کی شروعات خوبصورت ہے۔ اسے پرانے گلوکاروں اور کامیاب قدیم گانوں میں دلچسپی تھی۔ولید کا کہنا تھا کہ وہ ام کلثوم کو پابندی سے سنتا تھا۔ اسے مشرقی گلوکار اور ان کا انداز بے حد پسند تھا۔ میں نے اپنے انداز سے ان کے گانے گا کر شائقین کے دل جیت لیے۔ ولید محمد نے بتایا کہ اس کے والد موسیقی کے آلات کے دلدادہ تھے۔ ان سے میں نے عود پر موسیقی کا ہنر سیکھا۔ وہ اپنے والد کو عود سمیت موسیقی کے مختلف آلات پر ریاض کرتے ہوئے دیکھتا تھا۔