پرتگال کے صدر بھی کورونا وائرس کا شکار

   

لزبن،12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے صدر مارسیلو بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد صدر مارسیلو کی تمام سرگرمیاں معطل کر کے صدارتی محل میں قرنطینہ میں ان کا علاج جاری ہے ۔پرتگال میں گزشتہ روز مزید 13افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31ہو چکی ہے ۔اس سے قبل برطانیہ کی وزیر صحت بنادین ڈورس بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، برطانیہ کی وزیر صحت نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا۔خیال رہے گزشتہ ہفتہ انہوں نے سینکڑوں افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 299 ہو گئی ہے ۔