حیدرآباد 4 مارچ ( یو این آئی) زیر التوابلز کی ادائیگی کے مطالبہ پر سرپنچوں کے احتجاج کے پیش نظر حیدرآباد میں پرجابھون کے قریب سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ سرپنچ زیر التواء بلوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ پولیس حکام نے پرجا بھون میں سیکورٹی بڑھا دی ہے ۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔