حیدرآباد14فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے پرجا وانی پروگرام میں عوام کی جانب سے جملہ 1233 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پرجا بھون میں پروگرام کی نگرانی نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے کی۔ نئی سرکاری اسکیمات سے متعلق درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ کیلئے 974 درخواستیں داخل کی گئیں ۔ دیگر محکمہ جات کی جملہ 259 درخواستیں موصول ہوئیں۔ محکمہ پنچایت راج رورل ڈیولپمنٹ کے تحت 96 ، محکمہ برقی 76 اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے مسائل پر 36 درخواستیں موصول ہوئیں۔ دیگر محکمہ جات کے مسائل پر 50 نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی سماعت کی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ نمائندگیوں کو یکسوئی کیلئے متعلقہ محکمہ جات روانہ کیا جائے گا۔1