حیدرآباد /28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پرجا پالنا پروگرام پر پہلے دن ریاست بھر میں عوام کا زبردست ردعمل ملا ۔ بلدیات اور کارپوریشنس میں پہلے دن 2,59,694 درخواستیں ملی ہیں جن میں 2,49,638 درخواستیں 6 گیارنٹی سے متعلق ہیں ماباقی دیگر 10,056 درخواستیں دیگر سہولتوں پر مشتمل تھیں۔ حکام نے بتایا کہ141 میونسپلٹیز و کارپوریشنس کے 2858 وارڈز میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ صبح سیشن میں 81,964 اور دوپہر میں 1,77,720 درخواستیں وصول ہوئیں۔ میونسپل کمشنرس دفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ اگر کسی کو شکوک ہو یا کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو 040-23120410 پر صبح 7 بجے تا شام 7 بجے ربط کرسکتے ہیں۔2