پردھان منتری کسان اسکیم سے استفادہ کی تاریخ میں توسیع

   

نئی دہلی ۔ 9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے چہارشنبہ کے دن پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم سے استفادہ کی تاریخ کو 30نومبر تک توسیع دے دی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو ہر سال 6ہزار روپیوں کی امداد فراہم کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ نریندر مودی کی صدارت میں منعقد معاشی اُمور کی کابینی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ کابینی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ کابینہ نے مذکورہ اسکیم کی قطعی تاریخ کو 30 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پردھان منتری اسکیم سے استفادہ کیلئے درکار آدھار کسان حاصل کریں ۔ جو اس کیم کیلئے ضروری ہے ۔ جاؤڈیکر نے کہاکہ ابھی تک 7کروڑ کسان اس اسکیم سے فائدہ اٹھاچکے ہیں ۔ کسان اسکیم کے تحت کسانوں کو ہر سال تین مساوی اقساط میں چھ ہزار روپئے سالانہ ادا کئے جائیں گے ۔