میناکشی نٹراجن پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت کریں گی
حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کا کل جمعرات کو توسیعی اجلاس منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ کانگریس امور کی نئی انچارج میناکشی نٹراجن شرکت کریں گی۔ صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ کی صدارت میں دوپہر 2 بجے یہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا کے علاوہ تمام وزراء، پارٹی ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، ارکان پارلیمنٹ، ضلع صدور و دیگر سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ریاست کی سیاسی صورتحال، حکومت کی کارکردگی، فلاحی اسکیمات پر عمل ، پارٹی کے استحکام، ایم ایل اے کوٹہ کونسل کے انتخابات کے علاوہ مجوزہ مقامی اداروں کے انتخابات پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میناکشی نٹراجن نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ ان کا پھولوں و گلدستوں سے استقبال نہ کریں بلکہ پارٹی استحکام اور حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کام کریں۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے تمام قائدین سے اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت پر پروگرام میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنائیں۔ 2