سابق پولیس عہدیدار کا دعویٰ
ممبئی : ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شمشیر خان پٹھان نے الزام عائد کیا ہے کہ دہشت گرد اکبر قصاب کے پاس سے جو فون سابق ممبئی پولیس سربراہ پرم بیر سنگھ نے برآمد کیا تھا ، اسے انہوں نے تحقیقات یا ٹرائل کے دوران پیش نہیں کیا ۔ شمشیر نے اس سلسلہ میں ایک شکایت رواں سال جولائی میں موجودہ ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے کو پیش کی تھی ۔ قصاب لشکر طیبہ کے 10 دہشت گردوں میں شامل تھا جو پاکستان سے بحری راستے کے ذریعہ ممبئی پہنچے اور /26 نومبر 2008 ء کو شہر بھر میں فائرنگ اور بم حملے کئے تھے ۔ قصاب کو پکڑا گیا اور 2012ء میں پونے کی یرواڑہ سنٹرل جیل میں سزائے موت دی گئی ۔