اگرچہ ہینڈ بیگز فیشن پراڈکٹ کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں لیکن یہ آپ کے گلیمر کو بڑھانے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔خواتین کسی بھی تقریب میں شرکت کے وقت لباس کے ساتھ میچنگ ہیں ڈبیگ کو لازمی سمجھتی ہیں اور اگر ہینڈ بیگ کا انتخاب مناسب طریقے سے کیا گیا ہو تو یہ شخصیت کو ابھارنے اور نکھارنے کا سبب بنتے ہیں۔ چند اسٹائلش ہینڈ بیگز جن میں ھوبو ہینڈ بیگز، ٹوٹے ہینڈ بیگز، کراس باڈی بیگز اور اسٹائلش ایوننگ بیگز شامل ہیں نہ صرف بے حد مقبول ہیں بلکہ یہ خواتین کے اعلیٰ ذوق کی ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ایک طرف تو یہ ہینڈ بیگز ضروری سامان سنبھالنے کے کام آتے ہیں تو دوسری طرف یہ اپنے ڈیزائن، خوبصورتی اور اسٹائل کے باعث شخصیت کے گلیمر کو بڑھا کر محفل میں ممتاز کر دیتے ہیں۔ مارکیٹ میں لیدر سے لے کر سوتی کپڑے اور ریگزین سے لے کر پلاسٹک تک، ہر طرح کے بیگز دستیاب ہوتے ہیں۔کئی دفعہ ہم ایک سے زائد اشیاء پرس میں اپنے ہمراہ باہر لے جانا چاہتے ہیں لیکن پرس سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے آدھی چیزیں گھر پر رکھ کر آنا پڑتی ہیں۔(مستطیل بیگ) نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔اب آپ اسٹائل کے ساتھ ساتھ اضافی سہولت بھی میسر آ سکتی ہے۔ ان کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء لے جانے کیلئے گنجائش کی دوسری نہیں ہوتی۔پرنٹڈ پھولدار نقوش سے لے کر ایمبرائیڈری تک اور کاٹن سے لے کر چمڑے تک کے مٹیریل میں ہر رنگ کے بیگز اب استعمال کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے۔آن لائن خریداری کے ایسے مراکز موجود ہیں جو آپ کو بے حد خوبصورت اور تخلیقی انداز سے بنائے گئے بیگز گھر پر پہنچانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگر آپ بے پناہ مصروف رہتی ہیں یا آپ کو کسی ویب سائٹ پر کوئی چیز پسند آ گئی ہے تو آپ آن لائن آرڈر کر سکتی ہیں۔پارٹی سے لے کر سفری بیگ تک، کچھ حیرت نہیں ہوتی کہ ان میں جہاں موضوعات، تصاویر، بنیادی تخیل اور ہیئت کے ساتھ رنگوں کا خوبصورت امتزاج ہمیں متوجہ کرتا ہے وہیں ان کی ہمہ صفتی کو بھی سراہا جانا چاہئے۔چاہیں تو دفتری استعمال کیلئے بھی ان بیگز کو استعمال کر سکتی ہیں، چاہیں تو پارٹی بیگز کے طور پر استعمال کر لیں، مہنگے برینڈز سے چھٹکارا دلانے کیلئے موٹے کاٹن سے بنے ہوئے اسٹائلش بیگز بھی عام دستیاب ہیں۔