ممبئی۔ اداکارہ پرنیتی چوپڑا ’دی گرل ان دی ٹرین‘ کے ریمیک کے لئے اپنے نئے لک کو لے کر کافی جذباتی ہیں۔انہوں نے اپنے انداز میں تبدیلی لانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس کے لئے اپنے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کردیاہے۔
ہفتہ کے روز پرنیتی نے اپنے ہیر اسٹائلسٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی”بالوں کے رنگ کی تبدیلی کاکام“۔پرنیتی نے کہاکہ ”اب وقت آگیا ہے
مذکورہ گرل ان دی ٹرین“ بننے کا (اورکانٹا حقیقت میں میرے بالوں کے متعلق کافی الجھن پیدا کررہا ہے)“۔
سال2015کی مقبول پاؤلہ ہاوکنس نژاد‘ اس فلم میں ایک مطلقہ عورت پر مشتمل ہے جو ایک لاپتہ فرد کی تحقیقات میں پھنس جاتی ہے جس سے اس کی زندگی میں طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔ ایملی بلنٹ نے فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے۔
مذکورہ نفسیاتی فلم کو ریلائنس انٹرٹیمنٹ نے پرڈیوس کیاہے۔ اب تک جس فلم کو ٹائٹل نہیں دیاگیا ہے اس کی ہدایت کاری ریبھو داس گپتا نے کی ہے جس نے سابق میں ”ٹی ای 3این“ کی بھی ہدایت کاری کی تھی جس میں میگااسٹار امیتابھ بچن نے کام کیاتھا