حیدرآباد 6 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسر ایم کودنڈا رام نے آج تلنگانہ تحریک کے روح رواں آنجہانی پروفیسر کے جئے شنکر کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ پروفیسر جئے شنکر حالانکہ سیاستدان نہیں تھے لیکن ان کے بے شمار مداح تھے ۔ انہوں نے جئے شنکر کو ان کی یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر خراج پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جئے شنکر نے تین نسلوں کی جانب سے کی گئی تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیا تھا ۔
